افتخار عفی کی بطور رائٹر پہلی کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی ادبی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی

جمعہ 15 فروری 2019 13:31

افتخار عفی کی بطور رائٹر پہلی کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی ادبی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) فلم اور ٹی وی کے نامور رائٹر افتخار عفی کی بطور رائٹر پہلی کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی ادبی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افتخار عفی نے اپنے استاد اور روحانی باپ بابااشفاق احمد کی اہلیہ آپا بانو قدسیہ اور دیگر حالات و واقعات کو اپنی کتاب کا موضوع بنایا ہے اور کتاب کا نام انہوں نے ’’چکڑ چھولے ‘‘ رکھا ہے ۔

مگر اس کتاب کے مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی ادبی حلقوں میں چکڑ چھولے کے عنوان سے کتاب پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ یہ نام ادبی نہیں جبکہ ایک حلقہ افتخار عفی کی حمایت میں ہے کہ وہ رائٹر ہیں جو مرضی نام رکھ سکتے ہیں اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔افتخار عفی کی کتاب اردو اور پنجابی زبان میں شائع کی جائے گی اور اسکی تقریب رونمائی اگلے ماہ لندن میںکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 15/02/2019 - 13:31:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :