فواد خان نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کی خبریں مسترد کردیں

جس وقت ٹیم آئی ،فیملی میں سے کوئی بھی گھر میں موجود نہیں تھا

جمعرات 21 فروری 2019 19:52

فواد خان نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کی خبریں مسترد کردیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) اداکار فواد خان نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے درج کیے گئے مقدمے کو غیر ضروری قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں اداکار فواد خان نے ان تمام بیانات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ ’اس میں کچھ بھی سچ نہیں ہے، جس وقت انسداد پولیو ٹیم نے گھر کا دورہ کیا اس وقت میرے سمیت فیملی میں سے کوئی بھی گھر میں موجود نہیں تھا ۔

واضح رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے مطابق 19 فروری کو فواد خان کے گھر سارا دن پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم موجود رہی لیکن ان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیئے۔انہوں نے کہا کہ قطرے نہ پلانے پر گھر کے سربراہ فواد خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
وقت اشاعت : 21/02/2019 - 19:52:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :