اینیمیٹڈ فلم فرینکن وینی کے پریمیئر کے ساتھ لندن فلم فیسٹیول کا آغاز

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 12:42

لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔13اکتوبر 2012ء) ہالی ووڈ کے صفِ اول کے ہدایتکار ٹم برٹن کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم فرینکن وینی کے پریمیئر سے لندن فلم فیسٹیول کا آغازکردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن کے لیسسٹر سکوائر پر ہوئے شاندار ریڈ کارپٹ پریمیئر میں فلم کے ہدایت کار اور فلم ساز سمیت مختلف کرداروں کیمکالموں کے لیے اپنی آواز دینے والے اداکار بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ فرینکن وینی برٹن کی اپنی ہی1984کی شارٹ فلم کا ریمیک ہے جس میں انہوں نے ایک بچے کو اپنے پالتو کتے کی موت کے بعد اسے سائنس کی طاقت سے دوبارہ زندہ کرتے دکھایا ہے۔فرینکن وینی اپنی نوعیت کی پہلی بلیک اینڈ وائٹ موشن فلم ہے جسے5اکتوبر کو3Dٹیکنالوجی کے ساتھ سینما گھروں کی زینت بنایا گیاہے۔

وقت اشاعت : 13/10/2012 - 12:42:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :