فلم انڈسٹری والوں کو جب بھی ضرورت ہو، رہنمائی کے لئے حاضر ہوں،اداکارندیم

میں نے زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پر سکون ہوں،سینئر ادکارکی گفتگو

منگل 19 مارچ 2019 15:47

فلم انڈسٹری والوں کو جب بھی ضرورت ہو، رہنمائی کے لئے حاضر ہوں،اداکارندیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) لالی ووڈ کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ،اسی لئے مطمئن ہوں ، نوجوانوں سے کہوں گا کہ اگر آگے بڑھنا ہے تو وقت کی قدر کرو کیونکہ ایسا نہ کرنے والے پچھتاوے کا شکار رہتے ہیں۔میں نے زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پر سکون ہوں۔

فلم انڈسٹری والوں کو جب بھی میری ضرورت ہو گی، میں رہنمائی کے لئے تیار ہوںگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک خصوصی گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کبھی جھوٹ نہ بولوں اور کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائوں اور یہ کسی شخص کو جانچنے کیلئے بڑا پیمانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کی کوشش کی ہے کیونکہ ایسا نہ کرنے والے ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔میں نے زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پر سکون ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری والوں کو جب بھی میری ضرورت ہو گی، میں رہنمائی کے لئے تیار ہوںگا۔

وقت اشاعت : 19/03/2019 - 15:47:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :