اداکارہ نیہا بلوچ نے راولپنڈی میں اپنی پرفارمنس سے ہلچل مچا دی

سکیورٹی کی تنبیہ کے باوجود دو پرستار نوٹ نچھاور کرتے رہے ‘ ذرائع

جمعہ 22 مارچ 2019 12:37

اداکارہ نیہا بلوچ نے راولپنڈی میں اپنی پرفارمنس سے ہلچل مچا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء)اسٹیج کی معروف اداکارہ نیہا بلوچ نے راولپنڈی میں اپنی پرفارمنس سے ہلچل مچا دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیہا بلوچ ان دنوں راولپنڈی کے ریالٹو تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’شکاری حسینہ ‘‘میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے اپنی رقص پرفارمنس سے ہال میں ہلچل مچا دی اور ڈرامہ بین اپنی نشستوںپر کھڑے ہو کر اداکارہ کے ساتھ رقص کرتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران دو پرستار وں کی جانب سے نوٹ بھی نچھاور کئے گئے جس پر انہیں سکیورٹی کی جانب سے سخت تنبیہ کی گئی ۔

وقت اشاعت : 22/03/2019 - 12:37:48