لندن‘فلم ’’گیمبٹ کا پریمئر‘ کولین فریتھ اور کیمرون ڈیاز نے شو کو چارچاند لگادیئے

جمعہ 9 نومبر 2012 13:44

لندن ( اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی، 11 نومبر 2012) لندن میں ہوا کامیڈی اورفن سے بھر پورفلم گیمبٹ کا پریمئیر شو۔ آسکر ایوارڈ یافتہ فنکارکولین فریتھ اور کیمرون ڈیاز کی شرکت نے شو کو چار چاند لگا دیئے ۔ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور فلم فلم گیمبٹ کا رونقوں بھرا پریمئیرشو سجا لندن میں۔ فلم کے ریڈ کاپیٹ پرفلم کی کاسٹ میں شامل آ سکر ایورڈ یافتہ فنکار۔

(جاری ہے)

کولین فریتھ اور کیمرون ڈیاز بھی جلوہ گر ہوئیں۔ اداکارہ ڈیاز فلم میں ملکہ کے روپ میں نظر آ ئیں گی فلم ون فائنل ڈے اور دی لاسٹ اسٹیشن کے ڈائریکٹر مائیکل ہاف مین نے فن کی دنیا میں ایک اور قدم بڑھایا ہے اور انیس سو سرسٹھ میں بننے والی فلم گیمبٹ کو اسی نام سے دوبارہ تخلیق کیا ہے مختلف انداز میں فلم 21 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
وقت اشاعت : 09/11/2012 - 13:44:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :