فلم ’’تھور: رنگنارک‘کے سیکوئل پر کام ہو رہا ہے، ٹیسا تھامسن

منگل 23 اپریل 2019 11:05

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ہالی وڈ اداکارہ ٹیسا تھامسن نے کہا ہے کہ مارول سٹوڈیوز میں فلم ’’تھور: رنگنارک‘‘کے سیکوئل پر کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسا تھامسن نے 2017ء میں ریلیزکی گئی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم’’تھور: رنگنارک‘‘ کے سیکوئل کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ اس میں کتنی حقیقت ہے کہ لیکن مجھے معلوم ہوا ہے کہ ’’تھور: رنگنارک‘‘ کے سیکوئل پر کام ہو رہا ہے اور میرا خیال ہے کہ ٹائیکا ویٹیٹیایک بار پھر فلم کی ہدایت کاری دیںگے۔ ٹیسا تھامسن کی فلم ’’ایونجرز اینڈ گیم ‘‘ 26اپریل کو ریلزی کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/04/2019 - 11:05:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :