ڈرامہ ’’بلبے ‘‘ ، ’’بندش ‘‘ کے دوسرے سیزن بنائے جائیں گے

بدھ 24 اپریل 2019 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان کے معروف کامیڈی ڈرامہ’’بلبے ‘‘ اور معاشرے میں کالے جادو پر مبنی ڈرامہ ’’بندش ‘‘ کی مقبولیت کے پیش نظر دونوں ڈراموں کے دوسرے سیزن بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت حاصل کرنے والا کامیڈی ڈرامہ ’’بلبے‘‘ 2009ء سے 2017ء تک جاری رہا جس کے بعد اب ڈرامے کا دوسرا سیزن بنایا جارہا ہے جس کی عکسبندی ان دنوں کراچی میں جاری ہے جو عیدالفطر سے آن ایئر کیا جائے گا جبکہ معاشرے میں کالے جادو پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’بندش ‘‘ حال ہی میں اختتام پزیر ہوا جسے بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تاہم اس کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ڈرامہ دوسرے سیزن کے ساتھ جلد واپس آئے گا۔

وقت اشاعت : 24/04/2019 - 12:33:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :