امریکی گلوکار آر کیلی ’ریپ‘ کا مقدمہ ہار گئے
آر کیلی کے خلاف خاتون نے امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کی عدالت میں رواں برس فروری میں سول مقدمہ دائر کیا تھا آر کیلی ریپ الزامات کے سول مقدمے میں ثبوت پیش کرنے اور سماعتوں کے دوران پیش ہونے میں ناکام رہے ، عدالت نے فیصلہ سنادیا
جمعہ 26 اپریل 2019 15:27
(جاری ہے)
شکاگو کی مقامی عدالت کے جج نے آخری سماعت کے دوران بھی پیش نہ ہونے پر گلوکار کے خلاف ریپ الزامات لگانے والی خاتون کو فاتح قرار دیا۔
عدالت آئندہ ماہ تک آر کیلی پر ہرجانے یا جرمانے کا فیصلہ سنائے گی، تاہم انہیں سزا نہیں سنائی جائے گی۔آر کیلی پر سول مقدمہ کرنے والی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 52 سالہ گلوکار نے 20 سال قبل انہیں اس وقت متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا جب وہ نابالغ تھیں۔خاتون کا دعویٰ تھا کہ آر کیلی نے ان کے ساتھ 17 سال کی عمر میں متعدد بار جسمانی تعلقات قائم کیے۔اسی خاتون نے آر کیلی کے خلاف فوجداری کیس کے تحت بھی ریپ کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے اور ان کے ساتھ مزید 3 خواتین نے بھی گلوکار پر کرمنل کیسز کے تحت ریپ مقدمات دائر کر رکھے ہیں،ان کیس میں آر کیلی نے رواں برس فروری میں از خود گرفتاری دی تھی اور بعد ازاں انہیں ضمانت پر بھی رہا کردیا گیا تھا۔اذر کیلی پر ان 4 خواتین کے علاوہ بھی دیگر کم سے کم 50 خواتین نے ’ریپ‘ اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں،ان پر الزامات لگانے والی زیادہ تر خواتین سیاہ فام ہیں، جن کا دعویٰ ہے کہ گلوکار نے ان سے اس وقت جنسی تعلقات استوار کیے جب وہ نابالغ تھیں۔اذر کیلی پر الزام ہے کہ انہوں نے کم سے کم ایک درجن نابالغ اور کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے یا انہیں ریپ کا نشانہ بنایا،آر کیلی اس طرح کے تمام الزامات کو مسترد کر چکے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کیے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Saheefa Jabbar Khattak
Arjun Kapoor
fauzia chaudhry
AJ Michalka
Anthony Michael Hall
Dylan O'Brien
Lucas Black
Raveena Tandon
Jennifer Tilly
Ayesha Omer
benita david
Grace Phipps
Showbiz News In Urdu
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
میٹ گالا، کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار