امریکی گلوکار آر کیلی ’ریپ‘ کا مقدمہ ہار گئے

آر کیلی کے خلاف خاتون نے امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کی عدالت میں رواں برس فروری میں سول مقدمہ دائر کیا تھا آر کیلی ریپ الزامات کے سول مقدمے میں ثبوت پیش کرنے اور سماعتوں کے دوران پیش ہونے میں ناکام رہے ، عدالت نے فیصلہ سنادیا

جمعہ 26 اپریل 2019 15:27

امریکی گلوکار آر کیلی ’ریپ‘ کا مقدمہ ہار گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) معروف امریکی گلوکار 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی جو آر کیلی کے نام سے پہچانے جاتے ہیں ان کیخلاف ’ریپ‘ کا کیس کرنے والی خاتون مقدمہ جیت گئیں۔آر کیلی کے خلاف خاتون نے امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کی عدالت میں رواں برس فروری میں سول مقدمہ دائر کیا تھا۔خاتون نے آر کیلی کے خلاف ریپ الزامات کے تحت فوجداری مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے اور اسی کیس میں گلوکار ضمانت پر رہا ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق آر کیلی کے خلاف ریپ الزامات کے تحت سول مقدمہ کرنے والی خاتون نے مقدمہ جیت لیا۔رپورٹ کے مطابق آر کیلی ریپ الزامات کے سول مقدمے میں ثبوت پیش کرنے اور سماعتوں کے دوران پیش ہونے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

شکاگو کی مقامی عدالت کے جج نے آخری سماعت کے دوران بھی پیش نہ ہونے پر گلوکار کے خلاف ریپ الزامات لگانے والی خاتون کو فاتح قرار دیا۔

عدالت آئندہ ماہ تک آر کیلی پر ہرجانے یا جرمانے کا فیصلہ سنائے گی، تاہم انہیں سزا نہیں سنائی جائے گی۔آر کیلی پر سول مقدمہ کرنے والی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 52 سالہ گلوکار نے 20 سال قبل انہیں اس وقت متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا جب وہ نابالغ تھیں۔خاتون کا دعویٰ تھا کہ آر کیلی نے ان کے ساتھ 17 سال کی عمر میں متعدد بار جسمانی تعلقات قائم کیے۔

اسی خاتون نے آر کیلی کے خلاف فوجداری کیس کے تحت بھی ریپ کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے اور ان کے ساتھ مزید 3 خواتین نے بھی گلوکار پر کرمنل کیسز کے تحت ریپ مقدمات دائر کر رکھے ہیں،ان کیس میں آر کیلی نے رواں برس فروری میں از خود گرفتاری دی تھی اور بعد ازاں انہیں ضمانت پر بھی رہا کردیا گیا تھا۔اذر کیلی پر ان 4 خواتین کے علاوہ بھی دیگر کم سے کم 50 خواتین نے ’ریپ‘ اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں،ان پر الزامات لگانے والی زیادہ تر خواتین سیاہ فام ہیں، جن کا دعویٰ ہے کہ گلوکار نے ان سے اس وقت جنسی تعلقات استوار کیے جب وہ نابالغ تھیں۔

اذر کیلی پر الزام ہے کہ انہوں نے کم سے کم ایک درجن نابالغ اور کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے یا انہیں ریپ کا نشانہ بنایا،آر کیلی اس طرح کے تمام الزامات کو مسترد کر چکے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کیے۔

متعلقہ عنوان :