رابن رائٹ فلم ’’لینڈ ‘‘ سے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھیں گی

جمعرات 2 مئی 2019 12:56

رابن رائٹ فلم ’’لینڈ ‘‘ سے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھیں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکارہ رابن رائٹ فلم ’’لینڈ ‘‘ سے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹ فلیکس کے ویب سیریز ’’ہائوس آف کارڈز ‘‘ اور فلم ’’ونڈر ویمن ‘‘ کی اداکارہ رابن رائٹ فلم ’’لینڈ ‘‘ کی نہ صرف ہدایت کاری بلکہ اس میں اداکاری بھی کریں گی۔ جس کی کہانی جیسی کیتھم اور لز ہنا کے اوریجنل سکرین پلے پر مبنی ہے۔ جس میں رابن رائٹ ایڈی میتھیس کا کردار ادا کریں گی جو کوسموپولیٹن وکیل ہوتی ہے۔ فلم کی پروڈکشن کا کام رواں گرمیوں میں کینیڈا کے صوبے برٹش کولبمیا میں شروع کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 02/05/2019 - 12:56:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :