عمائمہ ملک بالی ووڈکے صف اول فلم سازکی فلم میں ہیروئن بنیں گی

پیر 3 دسمبر 2012 12:49

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔3دسمبر 2012ء) فلم بو ل سے شہر ت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پا کستانی اداکارہ عمائمہ ملک کو بالی ووڈ کے معروف فلم ساز و ہدایت کارودھو ونود چوپڑا نے اپنی نئی فلم میں کاسٹ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ودھو ونود کی فلم چٹھیاں میں عمائمہ کو بحیثیت ہیروئن شامل کیا گیا ہے جس میں انکے مدِ مقابل بالی ووڈ اداکار شرمن جوشی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس فلم کی کہانی لو ٹرائی اینگل ہے جس کیلئے دوسرے ہیرو کی تلاش جاری ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری تنوجا چندرا دیں گی ۔واضح رہے کہ 2011میں کامیابی کی ریکارڈ قائم کرنے والی پاکستانی فلم بول میں عمائمہ ملک کی اداکاری نے فلم ناقدین کو اتنا متاثر کیا تھا کہ بالی ووڈ میں بھی انہیں کرداروں کی پیشکش ہونے لگی اور وہ آجکل بھارتی ہدایتکار سوہم شاہ کی فلم ”شیر“میں سجنے دت کی بیوی کا کردارادا کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/12/2012 - 12:49:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :