ہم تینوں بھائی کم عمری سے ہی سمجھدار تھے، نک جونس

جمعہ 17 مئی 2019 14:49

ہم تینوں بھائی کم عمری سے ہی سمجھدار تھے، نک جونس
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ہالی وڈ گلوکار نک جونس کا کہنا ہے کہ وہ تینوں بھائی کم عمری میں ہی سمجھدار تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نک جونس کا ایک نجی ٹی وی شو میں اپنے تینوں بھائیوں کے ہمراہ اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ تینوں بھائی کم عمری میں سمجھدار اور ذمہ دار تھے اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہم تینوں بھائی اکٹھے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے بہت اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہم تینوں کچھ عرصے سے کوشش کررہے تھے کہ کوئی منفرد میوزک اپنے مداحوں کو پیش کریں اور گانا ’’سکرر‘‘ اس کوشش کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی نئی میوزک البم ’’ہیپینیس بیگنز‘‘کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ البم کو 4 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/05/2019 - 14:49:54

Rlated Stars :