فلم ’’اوتار‘‘ 2.7بلین ڈالر کما کر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی

دوسرے نمبر پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم’ ’اوینجرز اینڈ گیم‘‘ ہے جو اب 2.5بلین کا بزنس کرچکی ہے فلم’ ’ٹائی ٹینک‘‘ کو لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اس فلم نے دنیا بھر میں 2.18 بلین ڈالر کا بزنس کیاہے

اتوار 19 مئی 2019 12:15

ّنیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) ہدایت کار جیمز کیمرون کی 2010 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’’اواتار‘‘ 2.7 بلین ڈالر کمائی کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ فلم میں زوئے سلڈانا، سیم ورتھنگٹن، اسٹیفن لینگ سمیت ہالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔دوسرے نمبر پر اپنی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی سائنس فکشن فلم ’اوینجرز اینڈ گیم‘ ہے۔

(جاری ہے)

بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ آئرن مین، کیپٹن امریکا، تھور اور ہلک جیسے سپر ہیروز کی فلم میں یہ تمام سپر ہیروز دنیا کو تھائنوز نامی ولن سے بچاتے نظر آتے ہیں۔ فلم اب تک 2.5 بلین کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے جب کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔1997 میں ریلیز ہونے والی رو مینٹک ایڈونچر فلم ’ٹائی ٹینک‘ برسوں گزرنے کے بعد بھی لوگوں کے ذہنوں پر اس طرح نقش ہے جیسے کل ہی دیکھی ہو۔ فلم میں ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اورکیٹ ونسلٹ نیجیک اور روز کے کرداروں کو امر کردیا۔ جیمز کیمرون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اس فلم نے دنیا بھر میں 2.18 بلین ڈالر کا بزنس کیاہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2019 - 12:15:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :