فلم سٹار میاں وسیم عرف لکی علی کی جعلی ہائوسنگ سوسائٹیز سکینڈل کے اربوں روپے واپس کرنے کے لئے آمادگی

جمعہ 24 مئی 2019 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپن-ڈی کو فلم سٹار میاں وسیم عرف لکی علی نے جعلی ہائوسنگ سوسائٹیز سکینڈل میں لوٹی گئی اربوں روپے کی رقم واپس کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ نیب راولپنڈی میاں وسیم عرف لکی علی و دیگر کے خلاف دھوکہ دہی کے ذریعے مختلف غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی ڈویلپ کرنے کی مد میں شہریوں سے خطیر رقم بٹورنے کے الزام کی تفتیش کررہا ہے۔

مذکورہ ملزم نے عوام الناس سے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کی مد میں رقوم وصول کیں اور خرد برد کیں۔ مذکورہ ملزم نے شہریوں کونیشنل ہائوس بلڈنگ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن، سنٹرل ڈویلپمنٹ پروموشن پروگرام، راولپنڈی ہائوسنگ اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ،پاکستان پرائیویٹ سیکٹر ،سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ کارپوریشن، نیشنل گارڈن ، ڈیفنس ویلی دھمیال روڈ، نیشنل ٹائون گرجا روڈ، نیو اسلام آباد سٹی، ڈیفنس ایونیو، سرسید ٹائون دھمیال روڈ، دھمیال سٹی، سر سید گارڈن اور نیشنل ویلی کے ناموں پر ہائوسنگ سوسائٹی کے ناموں سے لوگوںکو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹا۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش مذکورہ ملزم نے الزامات تسلیم کرتے ہوئے اربوں روپے کی لوٹی گئی رقم واپس کرنے پر آمادگی ظاہر کی ۔اس ضمن میں نیب راولپنڈی آفس میں متاثرین سے شکایات وصول کرنے اور کلیم جمع کرنے کاعمل تیزی سے جاری ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد متاثرہ لوگوں کو رقوم واپس کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 24/05/2019 - 13:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :