عمران عباس نے نادیہ خان کو ’’کوئین آف مارننگ شوز ‘‘ قرار دے دیا

پیر 27 مئی 2019 12:45

عمران عباس نے نادیہ خان کو ’’کوئین آف مارننگ شوز ‘‘ قرار دے دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) پاکستانی اداکار عمران عباس نے نادیہ خان کو ’’کوئین آف مارننگ شوز ‘‘ قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران عباس نے نجی ٹی وی کی رمضان افطار ٹرانسمیشن میں نادیہ خان کو بطور مہمان مدعو کیا جس میں انہوں نے نادیہ خان کو اپنے شو میں متعارف کراتے ہوئے انہیں ’’کوئین آف مارننگ شوز ‘‘ کا خطاب دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نادیہ خان میری بہت اچھی دوست اور توانائی سے بھرپور شخصیت ہیں، نادیہ اپنے کیریئر کے آغاز میں اسلام آباد میں ایف ایم میں آر جے کے فرائض انجام دے چکی ہیں اور یہی نہیں کیریئر کے آغاز میں ہی مصنفہ حسینہ معین کے ڈرامہ میں کام کیا جس کے بعد وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں اور اس کے بعد انہوں نے مارننگ شو کی میزبانی کی وہ نہ صرف مارننگ شوز کی پائینیئر ہیں بلکہ وہ ’’کوئین آف مارننگ شوز ‘‘ بھی ہیں کیونکہ وہ اس خطاب کی مستحق ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2019 - 12:45:00

Rlated Stars :