سید نور نے نئی ٹیکنالوجی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیابی کے لئے لازم قرار دے دیا

بدھ 3 جولائی 2019 13:02

سید نور نے نئی ٹیکنالوجی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیابی کے لئے لازم قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسیی ایشن کے چیئرمین سید نور نے نئی ٹیکنالوجی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیابی کے لئے لازم و ملزوم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی فلم پروڈکشن کے معیار پر لایا جا سکتا ہے، مقامی فلم انڈسٹری کی زوال کی وجہ پرانی ٹیکنالوجی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم اندسٹری میں کام کرنے والوں کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہی فراہم کرنی چاہیئے،اور امید ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔

وقت اشاعت : 03/07/2019 - 13:02:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :