ماہ نور جلد نئے انداز میں جلوہ گر ہونے کیلئے پرعزم

پرستار میرا سرمایہ ہیں ان کی فرمائش کو رد نہیں کر سکتی ،ماہ نور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 جولائی 2019 11:38

ماہ نور جلد نئے انداز میں جلوہ گر ہونے کیلئے پرعزم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) ماہ نور جلد نئے انداز میں جلوہ گر ہونے کیلئے پرعزم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل ،اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ماہ نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایا کہ شوبز سے دوری نا ممکن ہے بس کچھ گھریلو ں مصروفیت کی وجہ سے کام نہیں کر سکی مگر اپنے پرستاروں کی بھر پور فرمائش پر جلد نئے اور منفرد انداز میں شوبز انڈسٹری میں نظر آﺅنگی ،انہوں نے کہا کہ پرستار میرا سرمایہ ہیں ان کی فرمائش کو رد نہیں کر سکتی آج جس مقام پر ہوں اپنے پرستاروں و فینز کی وجہ سے ہوں جنہوں نے میرے ہر انداز میں کام کو پسند کیا ،ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ ہمیشہ معیاری پروجیکٹ کو ترجیع دی ہے اور پرستاروں کی پسند کے مطابق کام کیا ہے یہ میری کامیابی کا بڑا راز ہے۔

وقت اشاعت : 04/07/2019 - 11:38:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :