اداکارہ ذہین طاہرہ کوکراچی میں سپردخاک کر دیا گیا

جمعرات 11 جولائی 2019 12:16

اداکارہ ذہین طاہرہ کوکراچی میں سپردخاک کر دیا گیا
کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) پاکستان ٹیلی ویڑن کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پاپوش نگر قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ ذہین طاہرہ کا انتقال دو روز قبل حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے خدا کی بستی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کی نماز جنازہ میں اداکار قوی خان، بہروز سبزواری، انور اقبال اور آرٹس کونسل کے صدر سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذہین طاہرہ کے صاحبزادے کامران کا کہنا تھا کہ پیر کی رات 3 بجے والدہ کی طبیعت بگڑی اور صبح سویرے ان کا انتقال ہوگیا۔ذہین طاہرہ کو دل کی تکلیف کے باعث کچھ دن قبل اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 12:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :