اداکارہ انوپما پرمیشورن نے جسپر یت بمرا کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی

دونوں کے مابین صرف اچھی دوستی ہے،انوپما پرمیشورن

جمعرات 11 جولائی 2019 12:16

اداکارہ انوپما پرمیشورن نے جسپر یت بمرا کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) تامل اور تیلگو فلموں کی مشہور اداکارہ انوپما پرمیشورن نے بھارتی فاسٹ بائولر جسپر یت بمرا کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بائولر جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کے معاشقے کی خبریں میڈیا میں گرم ہیں لیکن اداکارہ نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

اداکارہ نوپما پرمیشورن نے معاشقے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کے مابین صرف اچھی دوستی ہے۔یاد رہے کہ بھارت کے کرکٹرز اور اداکاروں کے مابین معاشقے اور شادیاں ہونا معمول کی بات ہے جس کی واضح مثال محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما، یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ ، ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا ہیں۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 12:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :