میرا مختلف معاہدوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث مالی مشکلات کا شکار

معاہدوں کی ادائیگی ہوتے ہی ٹیکسز کی مد میں رقم کی ادائیگی کر دوں گی ‘ اداکارہ کی گفتگو

منگل 16 جولائی 2019 13:10

میرا مختلف معاہدوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث مالی مشکلات کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) نامور اداکارہ میرا مختلف کمپنیز سے طے پانے والے معاہدوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے جن کمپنیز سے معاہدے ہیں ان کی ابھی تک ادائیگی نہیں ہوئی اور جیسے ہی مجھے رقم کی ادائیگی ہو گی میں ٹیکسز کی ادائیگی بھی کر دوں گی ۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ معاہدوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے میں خود بھی مالی مشکلات کا شکار ہوں ۔

وقت اشاعت : 16/07/2019 - 13:10:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :