گلوکار علی نور کی طبیعت سنبھل گئی ،پہلا پیغام بھی سامنے آگیا

جلداہم اعلان کرنے جارہا ہوں ، سپورٹ اور دعائوں پر مداحوں کا شکریہ ، گلوکار

بدھ 17 جولائی 2019 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) معروف گلوکار علی نور کا جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا ہے۔گلوکار علی نور کی طبیعت سنبھل گئی ہے جس کی اطلاع انہوں نے اب خود پرستاروں کو سوشل میڈیا پر دی ہے۔علی نور کی طبیعت کے حوالے سے رواں ماہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہیں تاہم اب گلوکار نے خود مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گلوکار نیایک ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کی دعاؤں اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں اور میں جلد ایک اہم اعلان بھی کرنے جا رہا ہوں، انہوں نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ایک پراجیکٹ پر کام کررہے تھے جس کا اعلان وہ پہلے ہی کردیتے تاہم طبیعت کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔ علی نور کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد مداحوں کو ماضی کی کئی باتیں یاد آجائیں۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی ا?واز کا جادو جگانے والے علی نور کچھ ماہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ اٴْن کی بیماری سے متعلق یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ گلوکار کو لیور ٹرانس پلانٹ کی بھی ضرورت ہے بعدازاں اٴْن کے بھائی نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 22:38:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :