گلوکار حمزہ بشیر نے اپنا نیو سونگ ”کوچی “ریکارڈ کروا لیا

سونگ کی ویڈیو جلد مکمل کر کے ایڈیل میوزک ریلیزنگ کی طرف سے ریلیز کر دیاجائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 جولائی 2019 21:26

گلوکار حمزہ بشیر نے اپنا نیو سونگ ”کوچی “ریکارڈ کروا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) گلوکار حمزہ بشیر نے اپنا نیو سونگ ”کوچی “ریکارڈ کروا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوجوان گلوکار حمزہ بشیر نے اپنے نیو سونگ ”کوچی “ کی آڈیو ریکارڈ مکمل کر لی اور ویڈیو پر کام شروع کر دیا ہے ،گلوکار حمزہ بشیر نے ایک ملاقات میں ہمارے نمائندے کو بتایا کہ انہوں نے اپنے نیو سونگ ”کوچی“کی شاعری بھی خود کی ہے اور موسیقی بھی خود ترتیب دی ہے اس سونگ کی ویڈیو پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر کے ایڈیل میوزک ریلیزنگ کمپنی کی طرف سے دنیا بھر میں ریلیز کیا کر دیا جائے گا ،انہوں نے مزید بتایا کہ میرا یہ سونگ موسیقی کی دنیا میں تازہ ہوا کا جھوکا ثابت ہو گا اس سونگ کو منفرد انداز میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی ویڈیو بھی شائقین کو منفرد انداز میں دیکھنے کو ملے گی۔

وقت اشاعت : 17/07/2019 - 21:26:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :