کیریئر کا آغاز ایکسٹرا ایکٹر کے طور پر کیا، شبیر جان

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:23

کیریئر کا آغاز ایکسٹرا ایکٹر کے طور پر کیا، شبیر جان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستانی اداکار شبیر جان نے شوبز انڈسٹری میں آنے کے ابتدائی سالوں میں جدوجہد کے مرحلے کو جان لیوا قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے شو میں ایک سوال کے جواب میں شبیر جان نے کہا کہ انھوں نے شوبز انڈسٹری میں آنے کے ابتدائی سالوں میں اپنا مقام بنانے کے لئے سخت محنت کی ،اس دور کو بدترین نہیں کہہ سکتے لیکن جان لیوا ضرور تھا کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایکسٹرا ایکٹر کے طور پر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں انڈسٹری کا بڑا نام بننے کی امید نہیں تھی لیکن آج وہ جس مقام پر ہیں وہ سب اللہ کاکرم ہے۔

وقت اشاعت : 20/07/2019 - 14:23:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :