میرے والد جاوید شیخ شوبز کی بہترین شخصیت ہیں ،اداکارہ مومل

منگل 30 جولائی 2019 13:26

میرے والد جاوید شیخ شوبز کی بہترین شخصیت ہیں ،اداکارہ مومل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2019ء) اداکارہ مومل شیخ نے اپنے والد کو شوبز کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے ۔ نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ اپنے والد جاوید شیخ کو ٹی وی پر اداکاری کرتے دیکھ کر ان کا بھی شوبز کا حصہ بننے کا دل کرتا ہے اور وہ اپنے والد کی بڑی مداح ہیں۔

(جاری ہے)

بہترین اداکار کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ شہروز سبزواری اور شہزاد شیخ میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کرسکتیں کیونکہ دونوں ہی بہترین اداکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پروڈکشن اور اداکاری کی نسبت ہدایتکاری کو زیادہ مشکل سمجھتی ہیں، اس لئے وہ ہدایتکاری کی خواہش مند نہیں ۔

وقت اشاعت : 30/07/2019 - 13:26:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :