سمیر کا کردار نبھانے کے لئے انہوں نے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسز لیں، بلال اشرف کا انکشاف

جمعہ 9 اگست 2019 12:48

سمیر کا کردار نبھانے کے لئے انہوں نے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسز لیں، بلال اشرف کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) پاکستانی اداکار بلال اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سمیر کا کردار نبھانے کے لیے انہوں نے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسز لیں۔

(جاری ہے)

بلال اشرف نے اپنے انٹرویومیں کہا کہ فلم ’’سپر سٹار‘‘ میں سمیر کا کردارکرنا بہت ہی مشکل تھا اور انہوں نے اس کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسز لیں یہاں تک کہ انہوں نے ڈانس کے لیے بھی کئی روز تک محنت کی، کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کبھی ایسا کردار نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اور بلال اشرف فلم ’’سپر سٹار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو عیدالاضحیٰپر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 09/08/2019 - 12:48:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :