انتہاء پسند ہندوؤں نے امن کا پیغام لے کربھارت جانے والے پاکستانی فنکاروں کو تھیٹر سے روک دیا، اجوکا تھیٹر کے تحت معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کو بھارت میں انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کرنا پڑا

پیر 21 جنوری 2013 13:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21جنوری 2013ء) کنٹرول لائن پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث ہاکی کھلاڑیوں کے بعد امن کا پیغام بھارت لیکر جانے والے پاکستانی فنکار بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ مدیحہ گوہر کو بھارت میں کام کرنے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجوکا تھیٹر کے تحت معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کو بھارت میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے کو انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد منسوخ کرنا پڑا۔

مدیحہ گوہر سعادت حسن منٹو پر ایک ڈرامہ ’کون ہے یہ گستاخ‘ پیش کرنے والی تھیں۔یہ ڈرامہ جے پور میں بھارت رنگ مہوتسو میں انیس جنوری کو بھی پیش کیا جانا تھا جبکہ پاکستانی تھیٹر گروپ کا ڈرامہ منٹو رامہ بھی منسوخ کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ گوہر نے کہا کہ فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں، ہمارا کوئی کاروباری مقصد نہیں ہوتا۔
وقت اشاعت : 21/01/2013 - 13:15:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :