خوبصورتی پر تعریف اور بھاری جسامت پرمجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا‘امریکی ماڈل کیٹ اپٹن

جب میںپہلی بار کسی معروف میگزین کے سرورق کی زینت بنی تو اس وقت میری عمر محض 21 برس تھی کسی کی بے جا تنقید پر پریشان ہونے کے بجائے ہر حال میں جسامت اور فٹنیس پر خوش رہیں‘لڑکیوں کو مشورہ

جمعہ 16 اگست 2019 11:56

خوبصورتی پر تعریف اور بھاری جسامت پرمجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا‘امریکی ماڈل کیٹ اپٹن
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) معروف امریکی ماڈل و اداکارہ 27 سالہ کیٹ اپٹن نے انکشاف کیا ہے کہ 8 سال قبل جب انہوں نے کیریئر کا آغاز کیا تو جہاں ان کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی، وہیں انہیں بھاری جسامت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔کیٹ اپٹن نے 2011 میں امریکی میگزین ’اسپورٹس الیوسٹریٹڈ سوم سوٹ‘ کے سرورق کی زینت بننے سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

کیٹ اپٹن جب پہلی بار کسی معروف میگزین کے سرورق کی زینت بنیں تو ان کی عمر محض 21 برس تھی اور اس وقت انہیں ’خوبرو فربہ لڑکی‘ کے نام سے پکارا جانے لگا۔بعد ازاں کیٹ اپٹن نے اداکاری کی شروعات بھی کی اور اسی سال امریکی فلم ’ٹاور ہیسٹ‘ میں مختصر کردار میں نظر آنے کے بعد اگلے سال ’دی تھری اسٹوجس‘ میں نظر آئیں۔

(جاری ہے)

کیٹ اپٹن نے اب تک نصف درجن سے زائد فلموں اور ایک درجن سے زائد ٹی وی ڈراموں میں جلوے دکھائے ہیں اور وہ متعدد عالمی شہرت یافتہ فیشن میگزین کے سرورق کی زینت بن چکی ہیں۔

2017 میں امریکی بیس بالر جسٹن ورلنڈر سے شادی کرنے والی کیٹ اپٹن کو متناسب جسامت کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے، تاہم انہیں کچھ مخصوص افراد کی جانب سے بھاری وزن کی خاتون بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔امریکی میگزین ’ہیلتھ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کیٹ اپٹن نے بتایا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں جہاں بھاری جسامت کی خاتون قرار دیا گیا، وہیں ساتھ ہی انہیں خوبصورت بھی کہا گیا۔

کیٹ اپٹن کے مطابق اگرچہ ان کا وزن اتنا زیادہ نہیں تھا اور انہیں متناسب جسامت کی خاتون قرار دیا جاتا تھا، تاہم پھر بھی بعض افراد نے انہیں فربہ خاتون کہا اور ساتھ ہی ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔کیٹ اپٹن کے مطابق بعض مرتبہ انہیں ان کے لباس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور انہیں مشورہ دیا جاتا تھا کہ وہ جینز کی پینٹ نہ پہنیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ لوگوں کے ایسے رویے پر انہیں مایوسی بھی ہوتی تھی، تاہم کبھی بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کبھی بھی انہوں نے خود کو تنقید کی وجہ سے بدلنے کی کوشش نہیں کی۔کیٹ اپٹن نے خواتین اور خصوصی طور پر نئی لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی کی بھی بے جا تنقید پر پریشان ہونے کے بجائے ہر حال میں اپنی جسامت اور فٹنیس پر خوش رہیں۔

ماڈل کے مطابق انہیں مشورہ دیا جاتا تھا کہ وہ انتہائی دبلی پتلی ماڈلز کی طرح اپنا وزن کم کریں۔کیٹ اپٹن کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں وزن کم کرنے کے مشورے کچھ مایوس کرتے تھے، تاہم پھر بھی انہوں نے کبھی بھی کسی کے مشورے پر اپنا وزن کم نہیں کیا اور نہ ہی اپنا موازنہ کسی دبلی پتلی ماڈل سے کیا۔کیٹ اپٹن کے مطابق انہیں اپنے وزن اور جسامت پر اطمینان تھا اور وہ انتہائی خوش تھیں، اس لیے انہوں نے اپنی صحت پر توجہ دیا لیکن اپنے وزن کم کرنے کے لیے محنت نہیں کی۔
وقت اشاعت : 16/08/2019 - 11:56:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :