گلوکارکی طرح عوام مجھے اداکارکے طورپربھی پسندکریں گے،صفدرماہی

فلم’’عشق میراانمول‘‘میں مرکزی کرداراداکررہا ہوں،گلوکارواداکارکی گفتگو

اتوار 18 اگست 2019 11:45

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) معروف گلوکارواداکارصفدرماہی نے کہا ہے کہ جس طرح عوام نے مجھے گلوکارکے طورپر پزیرائی بخشی میں امیدکرتا ہوں کہ عوام مجھے اسی طرح اداکارکے طورپربھی پسندکریں گے،ان خیالات کا اظہارصفدرماہی نے گزشتہ روزبطورہیرواپنی پہلی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کے سیٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ فلم’’عشق میراانمول‘‘میں مرکزی کرداراداکررہا ہوں جس میں میرے ساتھ سحرملک اور صائم علی بھی جلوہ گرہورہی ہیں،فلم کی عکسبندی مسلسل جاری ہے،فلم کے مصنف وہدائیتکار باسوچودھری ہیں،پروڈیوسرنعیم خان،سلیم باجوہ اورملک محمدنعیم ہیں،’’عشق میراانمول‘‘کے لئے نغمات اکرم خیال نے لکھے ہیںجبکہ سائرہ نسیم،صائمہ جہاں،صفدرماہی نے اپنی خوبصورت آوازکا جادوجگایا ہے،صفدرماہی نے مزیدکہا کہ فلم کو بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا،اور محرم الحرام کے بعد سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 18/08/2019 - 11:45:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :