گلو کاروں کو سپورٹ کرنے کیلئے کوئی ادارہ ہونا چاہیے،افضل ماہی

وطن عزیز میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 اگست 2019 13:49

گلو کاروں کو سپورٹ کرنے کیلئے کوئی ادارہ ہونا چاہیے،افضل ماہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) معروف فوک گلوکار افضل ماہی کا کہنا ہے کہ گلو کاروں کو سپورٹ کرنے کیلئے کوئی ادارہ ہونا چاہیے ، وطن عزیز میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو۔ افضل ماہی نے مزید کہا کہ موسیقی کا شعبہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا۔

وقت اشاعت : 28/08/2019 - 13:49:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :