فلم ’’سپر سٹار‘‘ کی کاسٹ کل کراچی کے نیوپلیکس سینما آئے گی

جمعرات 29 اگست 2019 13:16

فلم ’’سپر سٹار‘‘ کی کاسٹ کل کراچی کے نیوپلیکس سینما آئے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) پاکستانی فلم ’’سپر سٹار‘‘ کی کاسٹ کل جمعہ کو کراچی کے نیوپلیکس سینما میں اپنے مداحوں کے ساتھ ملاقات کے لئے رات ساڑھی9 بجے آئے گی۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان اور بلال اشرف فلم’’سپر سٹار‘‘ کی کاسٹ کے ہمراہ کراچی کے نیوپلیکس سینما میں آئیں گے جہاں وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ملاقات کریں گے، فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف، ماہرہ خان، ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔فلم میں مختصر کردار کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو نے ادا کیا۔ فلم کے ہدایت کار محمد احتشام الدین ہیں۔ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی گئی۔

وقت اشاعت : 29/08/2019 - 13:16:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :