لوگ میرے بڑھتے وزن کا مذاق اڑاتے رہے، جگن کاظم

ہمیں لوگوں کو وزن کی وجہ سے مذاق بنانے سے روکنے کی ضرورت ہے‘اداکارہ

بدھ 4 ستمبر 2019 11:49

لوگ میرے بڑھتے وزن کا مذاق اڑاتے رہے، جگن کاظم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) اداکارہ و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ حمل ضائع ہونے کے بعد لوگ میرے بڑھتے وزن کا مذاق اڑاتے رہے لوگوں کو ایسے عمل سے روکنے کی ضرورت ہے۔ جگن کاظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے وزن بڑھنے کی وجہ سے مذاق بنانے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل میں اٴْمید سے تھی لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے میرا وزن کافی بڑھ گیا تھا لیکن مجھے دکھ اس وقت ہوا جب لوگ میرے بڑھتے وزن کا مذاق اڑانے لگے۔

(جاری ہے)

جگن کاظم نے کہا کہ ایک خاتون نے مجھے کہا کہ ’لگتا ہے لاہور کی ہوا لگ گئی ہے‘‘ اور بہت سی خواتین مختلف رائے دیتے ہوئے مجھے بولتی رہیں کہ میں زیادہ موٹی ہو گئیں ہوں، حالانکہ میں یہ بات اب تک نہیں بتانا چاہ رہی تھی کہ میں اٴْمید سے تھی اور حمل کے دوران مجھے کافی پیچیدگیاں تھیں۔جگن نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو وزن کی وجہ سے مذاق بنانے سے روکنے کی ضرورت ہے کیوں کہ جو لوگ بڑھتے وزن کا شکار ہیں انہیں یہ بات معلوم ہے، اٴْن کا بڑھتا وزن کیا پتا کسی وجہ سے بڑھا ہو، یہ بات بھی سچ ہے کہ کچھ لوگوں کے طرز زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت پڑتی ہے۔
وقت اشاعت : 04/09/2019 - 11:49:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :