بھارت نے گلوکار عدنان سمیع کو ''پاکستانی شہری'' ہونے کی سزا دے دی

بھارتی حکام نے گلوکار عدنان سمیع پر بھاری جُرمانہ عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 ستمبر 2019 13:18

بھارت نے گلوکار عدنان سمیع کو ''پاکستانی شہری'' ہونے کی سزا دے دی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 ستمبر 2019ء) : بھارت نے گلوکار عدنان سمیع کو ماضی میں ''پاکستانی شہری'' ہونے کی وجہ سے سزا دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے عدنان سمیع پر بھارت میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جُرمانہ عائد کیا گیا۔ بھارت کی فارن ایکسچینج میجمنٹ ایکٹ کی ایپلیٹ ٹربیونل نے عدنان سمیع پر 50 لاکھ بھارتی روپے کا جُرمانہ عائد کر دیا ۔

یہ جُرمانہ عدنان سمیع کو ریزرو بینک آف انڈیا کی پیشگی اجازت کے بغیر بحیثیت پاکستانی شہری 2003ء میں بھارتی شہر ممبئی میں آٹھ فلیٹس خریدنے پر عائد کیا گیا۔ تاہم ٹربیونل نے 2010ء میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ڈائریکٹر (ممبئی) کی جانب سے جائیداد کی ضبطگی کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جُرمانے کی سزا کو 20 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ بھارتی روپے کر دیا گیا ہے۔

جُرمانے کی رقم 12 ستمبر کو جاری ہونے والے حکم کے تین ماہ کے اندر ادا کرنا لازمی ہے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں عدنان سمیع نے 10 لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔ یہ فیصلہ عدنان سمیع کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ڈائریکٹر (ممبئی) کی جانب سے جائیداد ضبطگی کے حکم کے خلاف دائر کی جانے والی اپیل کی سماعت پر کیا گیا۔ گلوکار عدنان سمیع پر بھاری جُرمانہ عائد ہونے پر ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی گورنمنٹ نے 8 فلیٹ بغیر مناسب قانونی کارروائی کے خریدنے پہ 50 لاکھ انڈین روپے جرمانہ کیا اور سمیع نے 10 لاکھ جمع کروا دیا۔

کچھ سیکھ ، اگر پاکستان میں ہوتا تو جنرل رانی کی اولاد سے پیسے لینا تو دور کی بات کوئی نوٹس تک نہ بھیجتا۔
جبکہ اس پر معروف صحافی مبشر لقمان نے تمسخرانہ ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میجر عدنان سمیع کو ان کے وطن کی خدمت پر یہ سزا سنائی گئی ہے، اس طرح کے جُرمانے عدنان سمیع کو ان کے وطن کی خدمت سے نہیں روک سکتے۔ شکریہ میجر!
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 13:18:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :