آغا علی نئے ڈرامے میں حناء الطاف کے ساتھ دکھائی دیں گے

بدھ 18 ستمبر 2019 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) اداکار آغا علی نئے ڈرامے میں حناء الطاف کے ساتھ دکھائی دیں گے۔ آغا علی سارہ خان سے منگنی ختم ہونے کے بعد دوبارہ سے کام کی طرف واپس آئے ہیں، ان کا آخری ڈرامہ ’’بند کھڑکیاں‘‘ تھا، جس میں انھوں نے سارہ خان کے ساتھ کام کیا اور اب وہ نئے ڈرامہ سیریل میں حناء الطاف کے ساتھ دکھائی دیںگے۔

(جاری ہے)

آغا علی نے سوشل میڈیا پر ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں دونوں ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، سیونتھ سکائے کے بینر تلے بنائے جانے والے ڈرامے کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا،ڈرامہ جلد آن ایئر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 18/09/2019 - 11:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :