فلم سٹار صلہ حسین کا اپنے شوہر اسلم کے ساتھ اختلافات کے بعد علیحدگی پر غور

اتوار 10 فروری 2013 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10فروری۔ 2013ء) فلم سٹار صلہ حسین کا اپنے شوہر اسلم کے ساتھ اختلافات کے بعد علیحدگی پر غور۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق صلہ حسین کو فلم انڈسٹری میں پروموٹ کرنیوالے ان کے شوہر اسلم پھلروان سے آج کل صلہ حسین کے بعض معاملات پر شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں جس کے بعد صلہ حسین اپنے شوہر سے علیحدگی پر بھی غور کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف دونوں کے قریبی دوست صلح کروانے کیلئے بھی سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جب صلہ حسین کے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سازش کے تحت ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

وقت اشاعت : 10/02/2013 - 15:07:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :