شوہر اور والد کی سپورٹ کے بغیر شوبز میں آنا مشکل تھا، زرنش خان

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ ان کا شوہر اور والد کی سپورٹ کے بغیر شوبز کی میں آنا مشکل تھا۔

(جاری ہے)

زرنش خان نے نجی ٹی وی پر انکشاف کیا کہ وہ 17سال کی تھیں جب ان کی شادی ہوئی اور ان کے اندر اداکاری کرنے کی شدید خواہش تھی جس کو پورا کرنے میں ان کے والد اور شوہر نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’’عشق زہے نصیب‘‘ میں کام کرنے کی وجہ ان کا منفرد کر دار تھا اور وہ افسردہ کردار مزید ادا نہیں کر سکتیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اپنی نجی زندگی کے حوالے سے ٹی وی اورسوشل میڈیا پر بات کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے اور وہ اپنی ذاتی زندگی کو شوبز سے دور رکھتی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/09/2019 - 13:05:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :