ْ ایرانی فلم ’’رونا عظیم کی ماں‘{‘{ روم فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اتوار 6 اکتوبر 2019 13:10

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2019ء) ایرانی فلم ’’رونا عظیم کی ماں‘‘ اطالوی شہر روم میںمیں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہدایت کارجمشید محمودی کی دستاویزی ’’فلم رونا عظیم کی ماں ‘‘ ایک افغان مہاجر عظیم کے بارے میں ہے ، جو رات کے وقت بلدیہ میں کام کرتا ہے ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ تہران میں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

پورے خاندان کا سربراہ ہونے اور بڑے بھائی کی حیثیت سے ، وہ اپنے بھائی کے اہل خانہ اور والدہ کو غیرقانونی طور پرجرمنی جانے کا انتظام کرتا ہے ،لیکن آخری لمحوں میں والد ہ کو ساتھ نہ لے جانے کا فیصلہ کرتا ہے اس دوران اتفاقی طور پر اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی والدہ کو گردے کی پیوند کاری کی اشد ضرورت ہے ، بصورت دیگر وہ 2 ماہ میں مر جائے گی،اب اسے جرمنی کے سفر یا والدہ میں کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے ۔
وقت اشاعت : 06/10/2019 - 13:10:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :