مصطفیٰ قریشی حناء دلپزیر کے ساتھ شارٹ فلم’’پریم پارک‘‘ میں دکھائی دیں گے

بدھ 9 اکتوبر 2019 11:18

مصطفیٰ قریشی حناء دلپزیر کے ساتھ شارٹ فلم’’پریم پارک‘‘ میں دکھائی دیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) معروف لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی پہلی بار اداکارہ حناء دلپزیر کے ساتھ شارٹ فلم’’پریم پارک‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

فلم عامر قریشی کے یوٹیوب چینل پر دکھائی جائے گی جس کے ہدایت کار مصطفیٰ قریشی کے بیٹے عامر قریشی ہیں۔ فلم کی عکس بندی مکمل کر لی گئی ہے ،فلم کے گانے عامر قریشی نے لکھے ہیں جبکہ انہیں گایا عرفان سلیم نے ہے، فلم کی کہانی محبت پر مبنی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ محبت عمر کے کسی بھی حصے میں بھی ہو سکتی ہے اس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 09/10/2019 - 11:18:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :