گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا گانا ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 13:39

گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا گانا ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) اداکار وگلوکارہ رابی پیر زادہ نے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا گانا ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ رابی پیر زادہ نے اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا گانا ریکارڈ کروایا جس کے بول ہیں ’’ہم درد کے مارو ںسے کشمیر نہ چھینو ،اے ظالموں جنت کی تصویر نہ چھینو ‘‘اس گانے کی انہوںنے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے جس کو ہزاروں کی تعداد میں لائکس مل رہے ہیں ۔علاوہ ازیں رابی پیر زادہ آج بروز ( جمعہ ) کو سانپ اوراژدھے رکھنے کے الزام میں عدالت میں پیش ہونگی ۔

وقت اشاعت : 10/10/2019 - 13:39:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :