ماہم عامر ہارر ڈرامہ میں بدروح کا کردار ادا کریں گی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 10:55

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اداکارہ ماہم عامر نے ہارر ڈرامہ میں بدروح کا کردار ادا کریں گی۔ تحسین خان کی ہدایت کاری میں بننے والے نئے ہارر ڈرامے میں ماہم عامر بدروح’’ادینہ‘‘ کا کردار ادا کریںگی، ڈرامے کے پروڈیوسر بابر جاوید جبکہ اس کی کہانی فیصل منظور نے لکھی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی ایک ایسی بدروح پر مبنی ہے جو بے پناہ طاقتوں کی حامل ہوتی ہے اور جسے وہ ناپسند کرتی ہے اسے قتل کر دیتی ہے جبکہ جو اسے اچھا لگتا ہے اسے وہ اپنا سمجھتی ہے۔ڈرامے کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا، جو جلد ہی آن ایئر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 17/10/2019 - 10:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :