امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اسٹیج سے نیچے گرگئیں، کندھے اور پٹھوں میں تکلیف

سب کچھ ٹھیک ہے ،یہ پہلی بار نہیں کہ میں اسٹیج سے گری ہوں، لیڈی گاگا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:55

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اسٹیج سے نیچے گرگئیں، کندھے اور پٹھوں میں تکلیف
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا پرفارمنس کے دوران اسٹیج نے نیچے آگریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا کا لاس ویگاس میں کنسرٹ جاری تھا کہ اس دوران انہوں نے ایک مداح کو سٹیج پر مدعو کیا جس نے گلوکارہ کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ اس دوران تواز برقرار نہ رکھ سکا اور لیڈی گاگا کو لے کر اسٹیج سے نیچے گر گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر آنیوالے شخص نے لیڈی گاگا کو گود میں اٹھایا اور اچھل کود کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران گلوکارہ اور ان کا مداح دونوں ہی اپنا توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج کے کنارے عوام میں جاگرے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد گلوکارہ کے کندھے کے پٹھوں میں تکلیف ہوگئی تاہم وہ واقعے کے فوری بعد دوبارہ اسٹیج پر آگئیں۔حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے لیڈی گاگا نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ وہ اسٹیج سے گری ہیں۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 11:55:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :