معروف کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کار حادثے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی

ناصر چنیوٹی نے ویڈیو پیغام میں گاڑی کا سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے جھلسنے کی خبروں کی تردید کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 نومبر 2019 20:21

معروف کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کار حادثے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی
لاہور ( رادوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر2019ء) : عروف کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کار حادثے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ناصر چنیوٹی کی گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیکن اب ناصر چنیوٹی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں نہ پھیلائی جائیں، انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبریں نہیں پھیلانی چاہیں جس سے کسی شخص یا اس کے خاندان کو تکلیف پہنچے۔ 

وقت اشاعت : 18/11/2019 - 20:21:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :