نوربٹ ’’کڑی کپتی منڈے کرارے‘‘ میں اپنا آپ منوانے میں کامیاب ہوگئیں

پیر 18 نومبر 2019 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء)معروف سٹیج اداکارہ نوربٹ’’کڑی کپتی منڈے کرارے‘‘ میں اپنا آپ منوانے میں کامیاب ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق اداکارہ نوربٹ ان دنوں محفل تھیٹر کے ڈرامے’’کڑی کپتی منڈے کرارے‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو کافی سراہاجارہاہے۔ایک ملاقات کے دوران نوربٹ نے بتایاکہ اس ڈرامے میں شائقین ان کی پرفارمنس کیساتھ ساتھ ان کی اداکاری کو بھی پسند کررہے ہیں اور متعدد سین پر انہیں تالیاں بجا کر داد بھی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں نوربٹ نے کہاکہ اچھا آرٹسٹ وہ ہوتا ہے جو اپنے کردار کیساتھ انصاف کرے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی ڈانس پرفارمنس کیساتھ ساتھ سکرپٹ کو بھی فالو کروں تاکہ اداکاری کرتے وقت مجھے اپنی لائنز یاد ہوں اور میں اچھے طریقے سے اپنا کردار نبھا سکوں۔نوربٹ نے مذید کہاکہ یہ پرستاروں کی محبت ہے کہ وہ میری پرفارمنس کو بیحد پسند کررہے ہیں انشاء اللہ میں ہربار اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہوں اور اس میں کامیاب بھی رہتی ہوں کیونکہ پرستاروں کی داد ہی میری کامیابی کا ثبوت ہے۔
وقت اشاعت : 18/11/2019 - 23:55:46