''آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں؟'' علی رحمان نے ریسٹورنٹ میں ملازم سے بدتمیزی کرنے پر وضاحت دے دی

ہم ایک سوشل ایکسپیریمنٹ کر رہے تھے جس کا مقصد وی آئی پی کلچر کا استحصال تھا، سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو برا کہا، لوگوں نے غلط چیز کے خلاف آواز اٹھائی جو کہ بہت اچھی بات ہے: اداکار علی رحمان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 23 نومبر 2019 22:21

''آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں؟'' علی رحمان نے ریسٹورنٹ میں ملازم سے بدتمیزی کرنے پر وضاحت دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر2019ء) : اداکار علی رحمان نے ''آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں؟'' کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں وہ بظاہر ایک ریسٹورینٹ کے ملازم سے بدتمزی کر رہے یں پو وضاحت دے دی ہے۔ اداکار نے کہا ہے کہ ہم ایک سوشل ایکسپیریمنٹ کر رہے تھے جس کا مقصد وی آئی پی کلچر کا استحصال تھا، سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو برا کہا، لوگوں نے غلط چیز کے خلاف آواز اٹھائی جو کہ بہت اچھی بات ہے۔

علی رحمان کے مطابق وہ ویڈیو ایک سوشل ایکسپیریمنٹ(سماجی تحقیق) کا حصہ تھی جس میں ہم دیکھ رہے تھے کہ لوگ اس پر کیسے ردِعمل دیتے ہین اور لوگوں نے اس پر مجھے برا کہا جو کہ ایک اچھی بات ہے، اسکا مطلب ہے کہ لوگوں نے بری چیز کے خلاف آواز اٹھائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ریسٹورنٹ اور وہاں کہ سٹاف کا بھی شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ اس ویڈیو میں جو غلط عمل کیا گیا اسے برا کہیں مجھے برا مت کہیں کیونکہ وہ ایک ایکسپیریمنٹ کا حصہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو بھی یہی سکھانا ہے کہ ہمیں وی آئی پی کلچر اور ''آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں؟'' کے کلچر سے باہر آنا ہے۔
  
 یاد رہے کہ آج صبح علی رحمان خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ میں کھڑے ہو کر ملازم سے تلخ کلامی کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ علی رحمان نے ملازم سے تلخ کلامی کرتے ہوئے بار بار یہی سوال کیا کہ آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں؟ کیا آپ نے کبھی مجھے ٹی وی پر دیکھا ہے ؟ آپ ایک ملازم ہیں اور آپ کا کام ہے میری بات ماننا، جس پر ملازم نے انہیں بارہا مُسکراتے ہوئے کہا کہ سر آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں ، برائے مہربانی آپ ناراض نہ ہوں۔

لیکن علی رحمان نے ایک نہ سنی اور انہوں نے ہاتھ میں پیسے لہراتے ہوئے ملازم سے اونچی آواز میں کہا کہ میں آپ کو پیسے دے رہا ہوں.
 
 اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کی لیکن اب انہوں نے اپنے عمل کی وضاحت کردی ہے۔
وقت اشاعت : 23/11/2019 - 22:21:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :