دعائوں پر ایمان کی حد تک یقین ہے، میرے رب نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا‘ افتخار ٹھاکر

کوشش ہوتی ہے مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ اپنی جسمانی حرکات سے بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کروں ‘ انٹر ویو

جمعرات 5 دسمبر 2019 11:55

دعائوں پر ایمان کی حد تک یقین ہے، میرے رب نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا‘ افتخار ٹھاکر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) نامور کامیڈین افتخا رٹھاکر نے کہا ہے کہ دعا ئوںکے قبول ہونے یا نہ ہونے بارے رب کی ذات جانتی ہے لیکن میرا دعائوں پر ایمان کی حد تک یقین ہے اور مجھے کبھی مایوسی نہیں ہوئی ،خدا کی ذات کو عجز و انکساری اور اس سے مانگنا بہت پسند ہے اور جس کو یہ ہنر آ گیا وہ کبھی ناکام ہو ہی نہیں سکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ آج جب میں اپنے رب کی رحمت او رکرم کو دیکھتا ہوں تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں کہ اس ذات پاک نے مجھ جیسے شخص کوبھی عزت ، مقام اور دولت سے نوازا ہے ۔ میرا یقین ہے کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرے اس کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی اوراسے اس کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملتا ہے ۔افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پرستاروں کی محبت ہے کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں اورمیری کوشش ہوتی ہے کہ مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ اپنی جسمانی حرکات سے بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کروں اور اس میں کامیاب رہا ہوں۔
وقت اشاعت : 05/12/2019 - 11:55:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :