ماڈل نیناں جٹ نے ماڈلنگ کی دنیا میں میدان مار لیا

ہمیشہ کام کو سنجیدگی کیساتھ کیا ،آج کل حسد اور جیلسی کرنیوالے بہت سے لوگ ہیں جو کسی کو آگے بڑھتے نہیں دیکھنا چاہتے، انٹرویو

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) اداکارہ ماڈل نیناں جٹ نے ماڈلنگ کی دنیا میں میدان مار لیا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نیناں جٹ نے بتایا کہ بہت کم عرصہ میں اپنا مقام بنایا ہے اور ہمیشہ اپنے کام کو سنجیدگی کے ساتھ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ آجکل حسد اور جیلسی کرنے والے بہت سے لوگ ہیں جواداکار کوشوبز کی دنیامیں آگے بڑھتانہیں دیکھ سکتے مگر وہ شائد یہ نہیں جانتے کہ جب تک اللہ ان کے ساتھ ہے ان کے مقدرمیں کامیابی لکھی ہے تو وہ اسے ہرا نہیں سکتے۔

نیناں جٹ نے مذید کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز کو سمجھنا چاہیے سینئیر ماڈلز اور اداکاراؤں کی میں دل سے عزت کرتی ہوں نام کمانے کے لئے محنت کے ساتھ قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے کلاسیکل رقص میں بھی قسمت آزما چکی ہوں جو عزت اور مقام ماڈلنگ کی دنیا میں حاصل ہوا وہ کلاسیکل میں نہیں میرے عزم جوان ہیں اور میں ناامید نہیں ہوں۔انشاء اللہ آنے والا وقت جلد میرا ہوگا ان دنوں میں مختلف کمرشلز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوزمیں بھی ماڈلنگ کررہی ہوں۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 14:58:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :