بھارتی موسیقار کا لے پالک بیٹی کے ہاتھوں سفاکانہ قتل

لاش کے متعدد ٹکڑے کر کے تین سوٹ کیسوں میں ڈال کر دریا میں بہا دیا، دو سوٹ کیس برآمد، تیسرے کی تلاش جاری بینٹ رابیلو نے مجھے جنسی زیادتی، تشدد کا نشانہ بنایا تھا، میرے بوائے فرینڈ کیساتھ تعلق کے بھی خلاف تھا، لے پالک بیٹی ریا

بدھ 11 دسمبر 2019 20:11

بھارتی موسیقار کا لے پالک بیٹی کے ہاتھوں سفاکانہ قتل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) بھارت میں مقامی موسیقار ’بینٹ رابیلو‘ اپنی لے پالک بیٹی کے ہاتھوں قتل ہوگیا ، بیٹی نے باپ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے متعدد ٹکڑے کر کے تین سوٹ کیسوں میں ڈال کر دریا میں بہا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مٹھی دریا کے قریب سے ایک سوٹ کیس ملا جس میں 59 سالہ بینٹ کے ہاتھ اور دوسرے جسم کے کٹے ہوئے اعضاء برآمد کیے گئے ہیں۔

ممبئی پولیس کے مطابق یہ دوسرا سوٹ کیس ہے جو مٹھی دریا سے برآمد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دسمبر کو بھی ممبئی کے علاقے مہاراشٹرا سے ایک سوٹ کیس بر آمد کیا گیا تھا جس میں سے بینٹ کی ٹانگ، ہاتھ اور جسم کے نازک اعضاء بر آمد ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے اس قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے ایک مقتول کی لے پالک 19 سالہ بیٹی جبکہ دوسرا فرد لڑکی کا بوائے فرینڈ ہے جس کی عمر 16 سال ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ ملزمہ ریا او ر اس کے بوائے فرینڈ نے بینٹ کو 27 نومبر کو اس کے اپارٹمنٹ میں چھری اور بانس کے ڈنڈے سے قتل کیا تھا، بینٹ نے دو شادیاں کی تھیں مگر دونوں میں ناکامی کے سبب وہ اکیلے رہتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بینٹ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لے پالک بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ نے بینٹ کے ٹکڑے کئے اور 3 بیگوں میں ڈال کر دریا کے پاس پھینک دیئے۔ریا نے پولیس کو اپنے بیان میں باپ کو قتل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بینٹ نے اسے جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا کیوں کہ وہ اسے اور اس کے 16 سالہ بوائے فرینڈ کے تعلق کے سخت خلاف تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 بیگز میں سے 2 برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ تیسرے بیگ کیلئے مزید تلاش جاری ہے۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 20:11:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :