حیدر سلطان نے 2020کو فلم انڈسٹری کا سال قرار دیدیا

انشا اللہ نئے سال میں کم و بیش 50فلمیں بنیں گی ‘ خصوصی گفتگو

جمعرات 26 دسمبر 2019 12:25

حیدر سلطان نے 2020کو فلم انڈسٹری کا سال قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2019ء) نامور اداکار حیدر سلطان نے 2020کو فلم انڈسٹری کا سال قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے سال میں کم و بیش 50فلمیں بنیں گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے کام کرنے والے پنجابی اور اردو فلموں کی تفریق کے بغیرکام کر رہے ہیں ۔2019 میں ہمیں توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی ہے اور انشااللہ نیا سال فلم اندسٹری کی بحالی کی رفتار ہونے کا سال ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ جیسے جیسے فلموںکی تعداد بڑھے گی ہماری انڈسٹری عروج حاصل کرے گی ۔پاکستان میں اردو کے ساتھ پنجابی فلموں کی بحالی بھی ہوئی ہے جس سے انڈسٹری کو تقویت ملے گی۔

وقت اشاعت : 26/12/2019 - 12:25:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :