فلم’’عشق میراانمول‘‘میں پہلی بارگلوگارصفدرماہی کومتعارف کروایا ہے،باسوچودھری

فلم کی کہانی،مکالمے،گیت ،میوزک روٹین سے بالکل ہٹ کرہیں جن پر بہت محنت کی گئی ہے،مصنف و ہدایتکارکی گفتگو

ہفتہ 28 دسمبر 2019 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے دبنگ مصنف وہدائیتکارباسوچودھری نے کہا ہے کہ نئے سال میں ریلیزہونے والی نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘میں پہلی بار فوک گلوکارصفدرماہی کوہیروکے کردارمیں متعارف کروایا ہے، ان کے مقابل فلمسٹارصائم علی بطورہیروئن پرفارم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں باسوچودھری نے بتایا کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘مکمل فیملی فلم بنائی گئی ہے جسے فیملی کے ساتھ بیٹھ کردیکھا جاسکتا ہے،فلم کی کہانی،مکالمے،گیت ،میوزک روٹین سے بالکل ہٹ کرہے جس پر بہت محنت کی گئی ہے،باسوچودھری نے کہا کہ نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے عکسبندی کے دوران بین الاقوامی معیارکے مطابق جدیدٹیکنالوجی کی تمام سہولتیں فراہم کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایک اچھی فلم ایک اچھا پروڈیوسرہی بناتا ہے،باسوچودھری نے مزیدکہا کہ فلم میں ملٹی سٹارکاسٹ شامل کی گئی ہے جن میں شفقت چیمہ،احمدچیمہ ،صائم علی،صفدرماہی،موسمہ علی،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،اچھی خان،خاورخاں،مہراخترخان،فیصل کھچی،باسوچودھری،جاویدچودھری، مقصود عالم، چائلڈسٹارسلمان ودیگرشامل ہیں،فلم کواگلے سال 2020ء میں اندروان وبیرون ملک کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 28/12/2019 - 12:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :