پاکستان میں سینئر اداکاروں کی قدر نہیں کی جاتی، بدر خلیل

میں بھی اپنے آنے والے نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں، لیجنڈ اداکارہ

جمعہ 3 جنوری 2020 17:43

پاکستان میں سینئر اداکاروں کی قدر نہیں کی جاتی، بدر خلیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2020ء) لیجنڈ اداکارہ بدر خلیل کا کہنا ہے کہ اس ملک میں لوگ ریٹائرڈ کر دیتے ہیں کیوں کہ یہاں سینئرز کی قدر نہیں ہے۔ثمینہ پیر زادہ کے شو میں بدر خلیل کا کہنا تھا کہ اداکار ویسے تو کبھی ریٹائر نہیں ہوتا لیکن پاکستان میں ہوجاتا ہے اور اس ملک میں لوگ ریٹائرڈ کر دیتے ہیں کیوں کہ یہاں سینئرز کی قدر نہیں ہے، عوام میں میری بہت عزت ہے، لوگ مجھے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اپنے شعبے کے لوگ اور چینلز قدر نہیں کرتے۔

بدر خلیل نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ نئے چہروں کو زیادہ عزت دیتے ہیں میں یہ نہیں کہہ رہی ہے کہ انہیں عزت نہ دیں بلکہ میں بھی نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سینئر فنکاروں کو آپ پیچھے کردیں اور ایسے فنکار کو جس نے اپنی زندگی میں چھوٹا بڑا حتیٰ کہ 20 سال کی عمر میں 80 سالہ بوڑھی عورت کا کردار بھی ادا کیا ہو، ایسے فنکاروں کو کچھ تو عزت دیں۔

(جاری ہے)

لیجنڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان نے مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ تو نہیں دیا لیکن لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ضرور دیا جو کہ میرے لیے بہت بڑا ایوارڈ ہے لیکن اس کے بعد مجھے عوام نے لیجنڈ کا ایوارڈ دیا گیا جس پر میں حیران ہوئی کیوں کہ ایک تقریب میں مجھے اسٹیج پر بلایا گیا اور میں سمجھی کہ مجھے لوگوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے تاہم وہاں میری بہت عزت افزائی کی گئی اور مجھے لیجنڈ اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 03/01/2020 - 17:43:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :